hamare masayel

عید کی نماز میں حنفی شافعی امام کی اقتدا میں کتنی تکبیر کہے

 (سلسلہ نمبر: 746).

 عید کی نماز میں حنفی شافعی امام کی اقتدا میں کتنی تکبیر کہے

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ حنفیہ کے نزدیک عیدین کی نماز میں زائد تکبیرات چھ ہیں، جبکہ شافعیہ وغیرہ کے نزدیک بارہ ہیں، ہم لوگ شافعی یا حنبلی امام کے پیچھے عیدین کی نماز ادا کرتے ہیں تو ایسی صورت کتنی زائد تکبیرات کہیں، برائے کرم مدلل جواب مرحمت فرمائیں۔

المستفتی: عبد اللہ اعظمی، مقیم دبئی۔

الجواب باسم الملہم للصدق والصواب: آپ لوگ جس امام کی اقتداء میں نماز پڑھیں وہ جتنی زائد تکبیرات کہیں آپ بھی اتنی ہی کہیں اس لئے اگر امام بارہ زائد تکبیرات کہیں تو آپ حضرات بھی بارہ زائد تکبیرات کہیں۔

الدلائل

وَلَوْ زَادَ تَابِعُهُ إلَى سِتَّةَ عَشَرَ؛ لِأَنَّهُ مَأْثُورٌ‘‘. (الدر المختار).

قال العلامة ابن عابدين الشامي: (قَوْلُهُ: وَلَوْ زَادَ تَابِعُهُ إلَخْ) لِأَنَّهُ تَبَعٌ لِإِمَامِهِ فَتَجِبُ عَلَيْهِ مُتَابَعَتُهُ وَتَرْكُ رَأْيِهِ بِرَأْيِ الْإِمَامِ؛ لِقَوْلِهِ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ: «إنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فَلَا تَخْتَلِفُوا عَلَيْهِ»، فَمَا لَمْ يَظْهَرْ خَطَؤُهُ بِيَقِينٍ كَانَ اتِّبَاعُهُ وَاجِبًا، وَلَايَظْهَرُ الْخَطَأُ فِي الْمُجْتَهَدَاتِ، فَأَمَّا إذَا خَرَجَ عَنْ أَقْوَالِ الصَّحَابَةِ فَقَدْ ظَهَرَ خَطَؤُهُ بِيَقِينٍ؛ فَلَا يَلْزَمُهُ اتِّبَاعُهُ، وَلِهَذَا لَوْ اقْتَدَى بِمَنْ يَرْفَعُ يَدَيْهِ عِنْدَ الرُّكُوعِ أَوْ بِمَنْ يَقْنُتُ فِي الْفَجْرِ أَوْ بِمَنْ يَرَى تَكْبِيرَاتِ الْجِنَازَةِ خَمْسًا لَايُتَابِعُهُ لِظُهُورِ خَطَئِهِ بِيَقِينٍ؛ لِأَنَّ ذَلِكَ كُلَّهُ مَنْسُوخٌ بَدَائِعُ. (رد المحتار: 3/ 54، زكريا).

 والله أعلم.

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفرله أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير اعظم جره الهند.

28- 9- 1444ھ 20-4- 2023م الخمیس

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply