hamare masayel

مشترکہ کاروبار میں قربانی وزکوٰة کا مسئلہ، قربانى كا مسئلہ

مشترکہ کاروبار میں قربانی وزکوٰة کا حکم

حضرت مفتی صاحب !

ایک مسئلہ یہ معلوم کرنا ہے کہ والد کے انتقال کے بعد والدہ محترمہ ابھی باحیات ہیں اور ان کے پانچ بیٹے ایک ساتھ رہتے ہیں. چار بر سر روزگار ہیں جبکہ ایک ابھی زیر تعلیم ہے. کھانا پینا، رہائش اور مالی حساب کتاب سب ایک ساتھ ہے.

اب سوال يہ ہے كہ  ایسی صورت میں قربانی یا زکوٰة کن پر واجب ہوگی؟ سب پر یا کسی ایک پر؟ یا مال کو برابر برابر تقسیم کر دیکھا جائے کہ نصاب کو پہنچتا ہے یا نہیں؟ اگر ہاں تو سب پر اور اگر نہیں تو کسی پر  نہیں. یا اس کے علاوہ کچھ اور مسئلہ ہے؟

المستفتی: محفوظ احمد، ریاض

الجواب باسم الملہم للصدق والصواب:

صورت مسئولہ میں چونکہ کاروبار مشترکہ ہے اس لئے وہ تمام بھائیوں کی ملکیت ہے لہذا اگر کاروبار کی مالیت پانچ حصوں پر تقسیم کرنے کے بعد ہر بھائی مالکِ نصاب رہتا ہے، تو سب پر علاحدہ علاحدہ قربانی اور حولان حول کے بعد زکوٰة واجب ہے، اسی طرح ماں کی ملکیت میں اگر بقدر نصاب مال ہے تو ان پر بھی قربانی وزکوٰة واجب ہے، اور اگر تقسیم کے بعد ہر بھائی کا حصہ نصاب سے کم بیٹھتا ہے، تو کسی پر بھی قربانی واجب نہیں۔ (مستفاد: امداد الفتاویٰ 2/ 52)

الدلائل

والموسر في ظاهر الروایة من له مائتا درهم أو عشرون دینارًا أو شيء یبلغ ذٰلک۔ (الفتاویٰ الهندیة، کتاب الأضحیة / الباب الأول 5/ 292)

وشرط وجوبها الیسار عند أصحابنا رحمهم اللّٰه، والموسر في ظاهر الروایة من له مائتا درهم، أو عشرون دینارًا، أو شيء یبلغ ذٰلک سوی مسکنه، ومتاع مسکنه، ومرکوبه، وخادمه في حاجته التي لا یستغني عنها. (الفتاویٰ التاتارخانیة، کتاب الأضحیة/ الفصل الأول في بیان وجوب الأضحیة ومن تجب علیه ومن لا تجب 17/ 405 رقم: 27649 زکریا)

قال سفیان: لایجب حتی یتم لهذا أربعون شاة، ولهذا أربعون شاة. (صحیح البخاری، تعلیقا ، الزکاة ، باب ماکان من خلیطین فإنهما یتراجعان بنیهما بالسویه، النسخةالهندیة 1/ 195)

عن الثوری قال: قولنا : لایجب علی الخلیطین شییء إلا أن یتم لهذا أربعین و لهذا أربعین. (مصنف عبد الرزاق، الزکاة، باب الخلیطین، المجلس العلمي 21/4، رقم: 6839)

هذا ما ظهر لي والله أعلم وعلمه أتم وأحكم

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفرله

أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير أعظم جره الهند

2- 12- 1440ھ 4- 8- 2019م الأحد

المصدر: آن لائن إسلام

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply