كيا ناف کے نیچے کے حصے کو بے حس كرنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

كيا ناف کے نیچے کے حصے کو بے حس كرنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

  • Post author:
  • Post category:طہارت
  • Post comments:0 Comments
  • Post last modified:January 17, 2023
  • Reading time:1 mins read

كيا ناف کے نیچے کے حصے کو بے حس كرنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

مفتی ولی اللہ مجید قاسمی۔ جامعہ انوار العلوم فتح پور تال نرجا ضلع مئو۔

آپریشن یا میڈیکل ٹیسٹ کے لیے ناف کے نیچے کے حصے کو سن کر دیا جاتا ہے، اس حالت میں مریض گرچہ پورے ہوش وحواس میں رہتا ہے لیکن اسے پیشاب و پائخانہ اور ہوا کے نکلنے کا احساس نہیں رہتااور اس ادراک کے نہ ہونے کی بنیاد پرحدیث میں نیند کو ناقض وضو شمار کیاگیا ہے، حضرت علیؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ:

’’وکاء السه العینان فمن نام فلیتوضأ‘‘ (سنن أبي داود: 203، وسنن ابن ماجه: 477، سنن الدارمي: 749)

شرمگاہ کے لئے آنکھیں بندھن کی طرح ہیں لہذا جو سوجائے وہ وضو کرے .

اور نیند ہی کی طرح بے ہوشی بھی ہے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر ہے، اس لیے تمام علماء کا اس پر اتفاق ہے کہ بے ہوشی کی وجہ سے وضو واجب ہے۔[1]

لہٰذا جسم کے نچلے حصے کو بے حس کردینے کی وجہ سے وضو ٹوٹ جائے گا، کیونکہ اس با ت کا امکان ہے کہ ہوا خارج ہوئی ہو اور اسے پتہ نہ چلا ہو۔


 

حوالاجات

[1]  أجمعت الأمة علی انتقاض الوضوء بالجنون والإغماء. (المجموع 28/2)

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply