hamare masayel

میت کی آنکھ سے لینس نکالنا

(سلسلہ نمبر: 559)

میت کی آنکھ سے لینس نکالنا

سوال: ایک شخص کا انتقال ہوا، ان کی آنکھ میں آپریشن کے ذریعہ لینس لگایا گیا تھا، معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اس لینس کو نکالا جائے گا یا نہیں؟ برائے کرم رہنمائی فرمائیں۔

المستفتی: عبد اللہ اعظمی۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب: صورت مسئولہ میں اگر لینس فکس نہیں ہے یعنی آسانی کے ساتھ نکالا جاسکتا ہے تو یہ ایک زائد چیز کے درجہ میں ہے لہذا اس کو نکال دیا جائے، اور اگر لینس فکس ہے یعنی اس کو آسانی کے ساتھ نکالا نہیں جاسکتا، اور نکالا گیا تو میت کو تکلیف ہوگی حالانکہ میت کو تکلیف دینا درست نہیں ہے، لہذا اس کو نکالنا درست نہیں ہے۔

الدلائل

قال الله تعالى: ﴿وَلَقَدْ كَرَّمْنَا بَنِي آدَمَ وَحَمَلْنَاهُمْ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ وَرَزَقْنَاهُم مِّنَ الطَّيِّبَاتِ وَفَضَّلْنَاهُمْ عَلَىٰ كَثِيرٍ مِّمَّنْ خَلَقْنَا تَفْضِيلًا﴾ (الإسراء: 70).

عن عائشة ، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال : “كسر عظم الميت ككسره حيا”. (سنن أبي داود، الرقم: 3207).

 حرمة الآدمي فوق حرمة المال؛ لأن حرمة المال لغيره، وحرمةالآدمي لعينه. (بدائع الصنائع: 7/ 258).

وإن كان حرمة الآدمي أعلى من صيانة المال لكنه أزال احترامه بتعديه كما في الفتح، ومفاده أنه لو سقط في جوفه بلا تعد لا يشق اتفاقا. (رد المحتار: 2/ 238).

هذا ما ظهر لي والله أعلم وعلمه أتم وأحكم.

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفر له أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير أعظم جره الهند.

3- 5- 1442ھ 19- 12- 2020م السبت.

المصدر: آن لائن إسلام.

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply