كيا ڈیجیٹل اور موبائل والے قرآن کو بے وضو چھونا جائز ہے؟
مفتی ولی اللہ مجید قاسمی۔ جامعہ انوار العلوم فتح پور تال نرجا ضلع مئو۔
موبائل وغیرہ میں جس وقت اسکرین پر قرآنی آیت ظاہر ہو تو اس وقت موبائل کو بلاوضو ہاتھ لگانا درست نہیں ہے، کیونکہ اس وقت وہ قرآن کے مانند ہے، اور حدیث میں کہا گیا کہ صرف پاک شخص ہی قرآن کو ہاتھ لائے“أَنْ لَا يَمَسَّ الْقُرْآنَ إِلَّا طَاهِرٌ” (موطا: 534)
البتہ کسی قلم یا اس مقصد کے لیے بنائی گئی پنسل سے موبائل کو ہاتھ لگائے بغیر اسے پڑھناممکن ہو تو اس کی گنجائش ہے۔
اور اگر اسکرین پر حروف ظاہر نہ ہوں بلکہ صرف آواز آئے تو پھر موبائل کو بلاوضو ہاتھ لگانا اور اس کے ذریعے قرآن سننا درست ہے۔
Join our list
Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.