hamare masayel

کسی رکعت میں صرف ایک سجدہ کرنا

(سلسلہ نمبر: 314)

کسی رکعت میں صرف ایک سجدہ کرنا

سوال: اگر کسی نے بھولے سے ایک سجدہ کیا اور دوسرا سجدہ بعد میں اسے قیام یا قعدہ میں یاد آیا تو اب وہ کیا کرے؟

المستفتی: محمد صابر۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب:

 صورت مسئولہ میں اگر قیام یاد آیا ہے تو جب اس رکعت کا سجدہ کرے اسی کے ساتھ ایک اور سجدہ کرلے اور اگر قعدہ میں یاد آیا ہو تو اسی وقت ایک اور سجدہ کرلے، پھر سجدہ سہو بھی کرے، اس طرح نماز درست ہوجائے گی۔

الدلائل

 ومنھا رعایۃ الترتیب فی فعل مکرر فلو ترک سجدۃ  من رکعۃ فتذکرھا فی آخر الصلوٰۃ سجدھا وسجد للسہو لترک الترتیب ولیس علیہ اعادۃ ما قبلھا. (الفتاویٰ الھندیۃ: 1/ 81).

وكذا إذا ترك سجدة من ركعة فتذكرها في آخر الصلاة سجدها وسجد للسهو؛ لأنه أخرها عن محلها الأصلي. (بدائع الصنائع: 1/ 164).

واللہ أعلم

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفر له استاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير اعظم جره الهند.

14- 9- 1441ھ 8- 5- 2020م الجمعة.

المصدر: آن لائن إسلام.

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply