(سلسلہ نمبر: 696)
دولہا کی گاڑی کو سجانا
سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں: شادی کے موقع پر دولہا کی گاڑی کو پھولوں سے سجانا کیسا ہے؟ اور نوشاہ کے گلے میں پھولوں کا ہلکا پھلکا مالا ڈالنا کیسا ہے؟ شریعت مطہر ہ کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں. کرم ہوگا نوازش ہوگی۔
المستفتی: عبدالحمید قاسمی، چماواں، اعظم گڈھ۔
الجواب باسم الملھم للصدق والصواب: اس میں غیروں کی مشابہت اور اسراف ہے اس لئے ناجائز ہے۔
الدلائل
عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ أَعْظَمَ النِّكَاحِ بَرَكَةً أَيْسَرُهُ مَئُونَةً. (مسند أحمد، رقم الحديث: 24529).
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ. (سنن أبي داود، رقم الحديث: 4031).
والله أعلم.
حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفرله أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير أعظم جره الهند.
13- 5- 1443ھ 17- 12- 2021م السبت
المصدر: آن لائن إسلام.
Join our list
Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.