hamare masayel

مریض فدیہ دینے کے بعد تندرست ہوگیا

حل (سلسلہ نمبر: 640)

مریض فدیہ دینے کے بعد تندرست ہوگیا

سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں: اگر کوئی شخص اتنا مریض ہو کہ روزہ رکھنے کی طاقت نہ ہو اور ڈاکٹر حضرات کے بقول آئندہ صحت کی امید بھی نہ ہو ، تو اس شخص نے اپنے روزوں کا فدیہ ادا کردیا، اب اللہ کے کرم وہ شخص اتنا صحت مند ہوگیا ہے کہ روزہ آسانی سے رکھ سکتا ہے تو کیا جن روزوں کا فدیہ ادا کرچکا ہے ان کی قضا کرنی ہوگی یا نہیں؟

المستفتی: عبد المتعال اعظمی۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب: جی اگر مریض فدیہ دینے بعد اتنا صحت مند ہوجائے کہ روزہ رکھ سکتا ہے تو اب چھوٹے ہوئے روزوں کی قضا کرنا ضروری ہے۔

الدلائل

ومتى قدر : قضى ، أي: الفاني الذي أفطر وفدى. انتهى. رد المحتار على الدر المختار: 2/ 427).

والله أعلم.

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفرله أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير أعظم جره الهند.

14- 9- 1442ھ 27- 4- 2021م الثلاثاء.

المصدر: آن لائن إسلام.

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply