مکھانا اور سنگھاڑا ميں زكاة
مکھانہ اور سنگھاڑا کی جڑیں زمین میں پیوست ہوتی ہیں اور محض پانی میں اس کی کاشت نہیں ہوسکتی ہے، اس لیے وہ زمین کی پیداوار میں شامل ہے اور اس میں زکاۃ واجب ہے۔
مرغی اور انڈے میں زکاۃ
مرغی اورانڈے میں زکوٰۃ نہیں ہے خواہ اس کی تعداداورمقدار کچھ بھی ہو، کیونکہ شریعت میں اموالِ زکوٰۃ کی تحدید کر دی گئی ہے جس میں انڈا اورمرغی شامل نہیں، البتہ اگر مقصود تجارت ہے تو پھر ان سے ہونے والی آمدنی پر زکوٰۃ ہے بشرطیکہ وہ نصاب کو پہنچ جائے اور اس پر سال گزر جائے۔ (دیکھئے: الہدایہ108/1)
Join our list
Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.