natun nabi no

Naatun Nabi Nidaye Shahi ندائے شاہی کا نعت النبی نمبر Naat Book

  • Post author:
  • Post category:eBooks
  • Post comments:0 Comments
  • Post last modified:January 4, 2024
  • Reading time:2 mins read

natun nabi 2



نعت النبی ﷺ نمبر Natun Nabi 19 MB PDF

ندائے شاہی کے نعت النبی نمبر

باسمہ سبحانہ تعالی

عرض مرتب (طبع دوم )

 

حامداً ومصلياً و مسلما ، اما بعد ! ندائے شاہی کے نعت النبی نمبر کا اجراء جامعہ قاسمیہ مدرسہ شاہی مراد آباد کے ۱۸ سالہ اجلاس دستار بندی ( منعقده: ۱۷-۱۹ رشعبان ۱۴۲۴ ھ : ۱۶-۱۴ اکتوبر ۲۰۰۳ء) کی پہلی نشست میں سرپرست جامعہ، امیر الہند حضرت مولانا سید اسعد صاحب مدنی دامت برکاتہم صدر جمعیۃ علماء ہند کے دست مبارک سے ہوا تھا، بفضلہ تعالٰی شائقین نے اسے ہاتھوں ہاتھ لیا اور چند ہی مہینوں میں اس کا پہلا ایڈیشن (جو بائیس سو کی تعداد میں چھپا تھا) ختم ہو گیا۔ ملک کے طول و عرض سے زبانی و تحریری طور پر اس خدمت کی تحسین کی گئی ، اور اسے ایک دینی ضرورت کی تکمیل قرار دیا گیا۔ فالحمد لله علی ذلک۔

تا ہم چوں کہ یہ ایڈیشن بعجلت تمام صرف ایک ماہ کی جدو جہد سے تیار کیا گیا تھا اس لئے اس میں کتابت وغیرہ کی فروگذاشتیں رہ گئی تھیں ، لہذا ضرورت تھی کہ نئے ایڈیشن کی اشاعت سے پہلے اس پر مکمل نظر ثانی کی جائے، اور قارئین کی طرف سے جو قیمتی آراء اور مشورے موصول ہوئے انہیں پیش نظر رکھ کر از سرنوترتیب کا کام انجام دیا جائے۔ چنانچہ بتوفیق ایزدی نظر ثانی اورصحیح اضافہ کا کام شروع ہوا، اور:

(1) ممکنہ حد تک کتابت کی اغلاط کی تصحیح کی گئی۔

(2) حمد و نعت اور منقبت سے متعلق نیا قیمتی مواد حاصل کیا گیا۔

(3) پہلے ایڈیشن میں صرف اردو زبان کی منظومات شامل تھیں ، اس مرتبہ عربی اور فارسی کا منتخب کلام بھی شامل کیا گیا۔

(4) عربی اور فارسی کلام کا مطلب خیز ترجمہ بھی ساتھ میں کر دیا گیا تا کہ اردو داں حضرات بھی استفادہ کر سکیں۔

(5)   بعض ایسی منظومات جن میں معنوی اعتبار سے کوئی سقم نظر آیا ، یا جن کے بارے میں بعض قارئین نے اسقاط کا مشورہ دیا ، انہیں حذف کر دیا گیا ، نیز بعض اشعار میں صاحب ذوق حضرات کے مشورہ پر اصلاحات بھى كى گئيں۔

(6)  نئے مواد کو جگہ دینے کیلئے بعض ایسے شعراء کے کلام کو بھی کم کرنا پڑا جن کا کلام متعدد جگہ نمبر میں شامل ہے۔

(7) غیر مسلم شعراء کے کلام والے حصہ کو بھی حذف کر دیا گیا۔

 (8) ترتیب پر از سر نو محنت کی گئی ، اور ہر حصہ میں اولا علماء کرام اور اس کے بعد مشہور شعراء کے کلام کو درج کیا گیا ، اور ہر جزو میں ایک شاعر کے کلام کو یکجا کر دیا گیا۔

 (9) اخیر میں ایک اشاریہ مرتب کر کے لگایا گیا جس سے حروف تہجی کے اعتبار سے یہ اندازہ لگایا جا لگايا جا  سکتا ہے کہ کس شاعر اور مضمون نگار کا کلام کہاں کہاں اور کتنی جگہ آیا ہے ؟۔

(10) اب نیا ایڈیشن مجلد شائع کیا جا رہا ہے تا کہ اس کی حفاظت آسان ہو، ہمیں رحمت خداوندی سے قوی امید ہے کہ یہ محنت اس کی بارگاہ میں قبول ہوگی اور آخرت میں ذریعہ نجات اور وسیلہ شفاعت بنے گی ، انشاء اللہ تعالیٰ ۔

 

اظہار تشکر

بڑی ناسپاسی ہوگی اگر ہم نئی اشاعت کے وقت اپنے خاص معاونین کا شکر یہ ادانہ کریں جن کا تعاون ہمیں قدم قدم پر حاصل رہا، اس سلسلہ میں خاص طور پر درج ذیل حضرات کا ذکرنا گزیر ہے:

بقية السلف حضرت مولا نا محمد طلحہ صاحب کاندھلوی دامت برکاتہم صاحب زادہ حضرت شیخ الحدیث (موصوف نے نعت نمبر کو بڑی تعداد میں خرید کر ملک و بیرون ملک پہنچایا اور اپنی ذاتی دل چسپی سے نعت کے متعدد مجموعے ارسال فرمائے)

 حضرت مولانا نسیم احمد صاحب غازی مظاہری شیخ الحدیث دار العلوم جامع الہدی مراد آباد ( آل موصوف نے نعت النبی نمبر سے غیر معمولی دل چسپی اور لگاؤ کا اظہار فرمایا اور اس کے ایک ایک صفحہ کا مطالعہ کر کے قابل اصلاح مقامات کی نشان دہی فرمائی ، اور گراں قدر مشوروں سے نوازا )

جناب مولانا ڈاکٹر عبد الرحمن صاحب ساجد الاعظمی استاذ مدرسہ عربیہ امدادیہ مراد آباد (موصوف نے بھی حرف بحرف مطالعہ کے بعد اپنے حسن ذوق کے اعتبار سے مفید مشوروں سے نوازا)

حضرت مولانا نعیم الدین صاحب استاذ حدیث جامعہ مدنیہ لاہور ( آں موصوف نے پاکستان سے مزید مجموعے بڑے اہتمام سے ارسال فرمائے اور تحریری طور پر اپنے مفید مشوروں سے نوازا)

 حضرت مولانا عطاء الرحمن صاحب مفتاحی مهتم جامعہ حبیبہ پورینی بھاگل پور ( موصوف نے نعت نمبر کی ایک ایک سطر کا گہرائی سے مطالعہ کر کے ظاہری اور معنوی اغلاط کی نشان دہی فرمائی )

 مولانا محمد یوسف صاحب قاسمی استاذ جامعه سعادت دارین ستیون گجرات ( موصوف نے بھی مکمل مطالعہ کے بعد فرو گذاشتوں پر متنبہ فرمایا)

 رفیق گرامی مولانا اشتیاق احمد بہرائچی استاذ جامعہ مسعود یہ نور العلوم بہرائچ ( موصوف نے تگ ورد کے بعد علاقہ کے شعراء کے متعدد مجموعے ارسال کئے )

جناب مولا نا معز الدین احمد صاحب قاسمی ناظم امارت شرعیہ ہند دہلی ( آں موصوف نے دہلی میں طباعت و اشاعت کے علاوہ نیا مواد فراہم کرنے میں قابل قدر تعاون کیا ، بالخصوص القاسم اور الرشید (دیوبند) کے پرانی فائلوں سے عربی نعتوں کی فراہمی موصوف ہی کی توجہ سے ہو سکی ) ہم ان سبھی حضرات کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ فجزاهم الله احسن الجزاء

علاوہ ازیں ہمارے رفقائے ادارت، جناب مولانا کلیم اللہ قاسمی ، اور جناب مولا نا عمران اللہ قاسمی کی تصحیح وتزئین کے متعلق ان تھک محنت بھی کسی سے کم نہیں ہے۔ اور شعبہ کمپیوٹر کے استاذ جناب مولانا کمال احمد خاں قائمی سیتا پوری نے پوری تندہی کے ساتھ اس نمبر کی تزئین و تہذیب اور اس کی نوک پلک سنوارنے میں اپنی بہترین صلاحیتیں صرف کیں ۔ جس کا شکر ادا کرنے کے ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ نیز حضرات اراکین مشاورتی بورڈ بالخصوص مہتمم جامعہ مولانا اشہد رشیدی صاحب کا شکر یہ بھی ضروری ہے جنہوں نے پوری فراخ دلی کے ساتھ اس خاص نمبر کی اشاعت کی منظوری عنایت کی ، اللہ تعالیٰ ان سب حضرات کو اپنی شان عالی کے مطابق اجر سے سرفراز فرمائیں گے انشاء اللہ تعالی ۔ افسوس ہے کہ اس دوران مشاورتی بورڈ کے رکن رکین اور مدیر ندائے شاہی جناب مولانا حکیم حفیظ الرحمن صاحب دھامپوری مؤرخه ۱۸ محرم الحرام ۱۴۲۵ھ کو وصال فرما گئے ، اللہ تعالی مرحوم کو غریق رحمت فرمائے ، آمین ۔

اخیر میں قارئین سے دعا کی درخواست کے ساتھ یہ استدعا بھی ہے کہ اگر کوئی فرو گذاشت نظر آئے تو اس سے ضرور مطلع فرمائیں تا کہ آئندہ اس کی تصحیح کی جاسکے ۔ فقط واللہ ولی التوفیق ۔

احقر محمد سلمان منصور پوری غفرلہ ٢٩ / رجب المرجب ۱۴۲۵ھ مطابق ۱۵ ستمبر ۲۰۰۴ء

natun nabi 2



نعت النبی ﷺ نمبر Natun Nabi 19 MB PDF

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply