social media in urdu

سوشل ميڈيا كے علمى، سماجى، اخبارى اور معاشى فوائد

بقلم: محمد  ہاشم قاسمى بستوى

راقم الحروف سوشل ميڈيا كو تقريبا  10/سال سے استعمال كر رہا ہے، اس  كا دائرہ اب  بہت وسيع ہو چكا ہے، اربوں كى تعداد مىں لوگ اس سے جڑے ہوئے ہىں ، اپني بات كو پوري دينا مىں پھيلانے كا  ىہ انتہائى  مؤثر اور تيز رفتار ذريعہ ہے،  كروڑوں لوگ اس پر ہر وقت آن لائن رہتے ہىں،  اور ہر وقت پوسٹ ، ٹيوٹ،  كمينٹ ، اور شير اور فارورڈ كا سلسلہ  لگا رہتا ہے، اس ميں اچھى برى  ہر طرح خبريں لوگ پوسٹ كرتے ہيں، ان پر تبصرے اور تجزئے، بحث و مباحثے بھى ہوتے ہىں، اور كبھى كبھى كسى پوسٹ كے  وائرل ہونے كے بعد اس كےحيرت انگيز نتائج بھى سامنے آتے ہىں۔

سوشل ميڈيا كيا ہے؟

       سوشل ميڈيا   ايسى ويب سائٹوں كو كہا جاتا ہے  جو لوگوں كو اظہارِ رائے، ايك دوسرے سے تبادلۂ خيال ، تحريروں، اور تصاوير و ويڈيوز كو شير يا فارورڈ كرنے، نيز ايك دوسرے كے ساتھ تعلق كى راہ ہموار كرنے كى بلا كسى قيمت كے كھلي اجازت ديتى ہىں، اس كا اطلاق فيس بك، ٹيوٹر، واٹسايپ، پينٹرس، ويكى ہاو، رِيڈٹ، اور لِنْكِيڈ اِنْ جيسي مشہور ويب سائٹوں پر ہوتا ہے، جن كے يوزرس اربوں كى تعداد مىں پورى دنيا مىں پائے جاتے ہىں ۔

سوشل ميڈيا كے فوائد:

1 – حكومتو ں اور عدالتوں تك اپنى شكايات پہنچانے كا ايك بہترين ذريعہ:

 ہم آئے دن ديكھتے رہتے ہيں كہ خواتين كے ساتھ عصمت درى، عوام كے ساتھ ظلم وتشدد، چورى اور ڈكيتى،  لوٹ كھسوٹ ،غبن اور گھوٹالے، اور اپنے جائز حقوق كو لے كر سڑكوں پر پروٹيسٹ اور دھرنے  سے متعلق  بہت سى خبريں جن پر  نيوز چينل پردہ ڈالنا  چاہتے ہىں ، اور برسرِ اقتدار حكومت كے دباؤ مىں آكر اس كى كاسہ ليسي كرتے ہىں، حكومت كى ناكاميوں كو ظاہر كرنے كے بجائے اور  اس كو چھپانے كى انتھك كوشش كرتے ہىں، ايسي خبريں ہم كو سوشل ميڈيا پر آڈيو، ويڈيو  اور تحريري شكل ميں مل جاتى ہىں، جن كے وائرل ہونے كے بعد  پورى دينا مىں بھونچال آجاتا ہے، حكومت كى بد نيتى اور نيوز چينل والوں كى چاپلوسي  بھى طشت از بام ہوجاتى ہے، اور حكومت با دلِ نخواستہ عوام كو اعتماد مىں لينے كے ليے مجرمىن اور ظالمين كى سركوبي  كے ليےفورى طور پر احكامات جارى كرتى ہے، اور ان كےخلاف كاروائى كرنے پر مجبور ہو جاتى ہے، يہ سب سوشل ميڈيا كا كمال اور اس كى طاقت كى وجہ ممكن ہو پاتا ہے،اس حساب سے سوشل ميڈيا  لوگوں تك اپنا درد اور شكايت پہنچانے كا نہايت زود اثر اور فعال ذريعہ  ہے۔

2 – كاروبار كے فروغ مىں مددگار:

       ايسے  چھوٹے چھوٹے كاروبارى حضرات جنہوں نے حال ہى مىں اپنا كاروبار كو شروع كيا ہے، جن كى بازار پر كوئى پكڑ نہىں ہے، وہ حضرات سوشل ميڈيا پر اپنے كاروبار كا اشتہار دے كر لوگوں كى توجہ اپنى طرف مبذول كر سكتے ہىں،  اور اپنى كاروبارى اشياء كى خريد وفروخت بھى كر سكتے ہىں، سوشل ميڈيائى صارفين كى زبانى اس كا فائدہ خاطر خواہ ہوتا ہے، اور مبتدى حضرات كو ان كى تجارت كے فروغ ميں كافي مدد ملتى ہے۔

3 –  فورى جديد اور اہم خبروں تك  جلد از جلدرسائى

جيسا كہ آپ كو بتايا جا چكا ہے كہ دنيا بسنے والے اكثر انسان اب سوشل ميڈيا پر اپنا اچھا خاصا وقت گزارتے ہىں، جب تك كوئى اہم ضرورت پيش نہ آئے لوگ دوسرى ويب سائٹوں كى طرف رجوع نہىں كرتے، لوگوں كى دلچسپى كے پيشِ نظر  اخبار والے بھى سوشل ميڈيا پر اپنے پيزز بنا كر ہر ہر منٹ كى خبر اس پر اپلوڈ كرتے رہتے ہىں، جس سے ان كو اچھا خاصا ٹرافك مل جاتا ہے، اورصارفين  كو بھى دنيا جہان كى پل پل كى خبريں ملتى رہتى ہىں، جب تك وہ خبريں پرنٹ ميڈيا چھپتى ہىں تب تك وہ سوشل ميڈيائى ناظرين كے ليے باسي ہو جاتى ہىں، اسى وجہ سے لوگوں كا رجہان پرنٹ ميڈيا كى طرف اب  كم ہو گيا ہے۔

4 – تعليم وتعلم اور معلوماتِ جديدہ كا  حصول

        سوشل ميڈيا كى طرف لو  گو ں  غيرمعمولى  دلچسپى  كى وجہ بہت سارے لوگ  اس پر تعليم وتعلم، ٹكنكل پروگرامس، كمپيوٹر سائنس، اور جديد معلومات پر مشتمل ويڈيوز يا  مضامين بھى شير كرتے ہىں جس سے صارفين كو كافي كچھ سيكھنے كا موقع مل جاتا ہے، ان مضامين اور ويڈيوز  سے جتنا فائدہ لوگ يہاں اٹھا ليتے ہىں اتنا اس كى اصل ويب سائٹ سے نہىں اٹھا سكتے ، كيو ں اصل ويب سائٹ تك لنك كے باوجود لوگ جانا پسند نہىں كرتے ہىں، بہر حال اور ديگر خصوصيات كے ساتھ سوشل ميڈيا سيكھنے سكھانے ، اور نئى نئى معلومات كے حصول كا  بھى اب ايك بہترين ذريعہ بن گيا ہے، آپ اس سے متعلق ويڈيو يا آرٹكل لكھ كر لوگوں كو بہت كچھ سكھا اور بتا سكتے ہىں۔

5 – ويب سائٹس اور بلاگس كى ٹرافك  بڑھانے كا ذريعہ

        كسى بھى بلاگر يا ويب سائٹ كے مالك كا يہ خواب ہوتا ہے كہ اس كى ويب سائٹ پر زيادہ ٹرافك آئے، لوگ اس كے بلاگ كو زيادہ سے زيادہ وزٹ كريں،اور يہ اس وقت ممكن ہوتا ہے جب آپ كى ويب سائٹ كى ڈومين اتھارٹى ، پيج اتھارٹى، اور اس كے بيك لنكس زيادہ ہوں، اور ساتھ ہى ساتھ آپ كى ويب سائٹ پر  S E O          (Search engine Optimization)   كے اصول كے مطابق زيادہ سے زيادہ پوسٹس ہوں،  تو آپ كے اس خواب كو شرمندۂ تعبير كرنے مىں سوشل بھى ايك اہم كردار ادا كرتا ہے، وہ اس طرح كہ آپ اپنى ويب سائٹ يا بلاگ كے نام سے سوشل ميڈيا پر ايك پيج بنا ليں،  اور جومضامين يا ويڈو ز آپ اپنى ويب سائٹ پر پوسٹ كرتے ہوں ان كو اپنے سوشل ميڈيا كے پيج پر ضرور شير كريں ، اس سے سوشل ميڈيائى ناظرين كى رسائى  دھيرے دھيرے  آپ كى ويب سائٹ تك ہوگى، جس سےٹرافك بھى بڑھے گا، اور ڈومين اتھارٹى بھى اِمْپُرُو ہوتى جائے گى ، اس كے بعد آپ كى ويب سائٹ پر ٹرافك ہى ٹرافك ہوگا۔

        يہ سارے فوائد اسي وقت حاصل ہوں گے جب آپ صارفين كو اپنى بات، اپنى شكايات، اور اپنى كاروبارى اشياء، اور اپنے ويڈيوز اور مضامين كے ذريعہ مبنى بر حقيقت  معلومات  فراہم كريں گے،  اگر آپ نے ٹى آر پى كے چكر مىں سنسنى خيز فيك نيوز، تلبيس، يا تدليس كا سہارا ليا تو بجائے فائدہ پہنچنے الٹا نقصان پہنچ سكتا ہے۔

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply