(سلسلہ نمبر: 560).
میت کے مصنوعی دانت کو نکالنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ میت کے دانت اگر مصنوعی ہوں تو غسل کے وقت انہیں نکالنا ضروری ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا۔
المستفتی: حافظ محمد ثاقب قاسمی۔
الجواب باسم الملھم للصدق والصواب: اگر دانت بآسانی نکل سکتے ہوں تو نکال لئے جائیں، اور اگر نکالنا مشکل ہو اور زیادہ محنت کرنے میں میت کی بے حرمتی ہو، تو اندر ہی چھوڑ دیئے جائیں، غسل وکفن میں کوئی محذور نہیں، مال کی حرمت سے میت کی حرمت زیادہ ہے۔ (مستفاد احسن الفتاوی)۔
الدلائل
قال الله تعالى: ﴿وَلَقَدْ كَرَّمْنَا بَنِي آدَمَ وَحَمَلْنَاهُمْ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ وَرَزَقْنَاهُم مِّنَ الطَّيِّبَاتِ وَفَضَّلْنَاهُمْ عَلَىٰ كَثِيرٍ مِّمَّنْ خَلَقْنَا تَفْضِيلًا ﴾ (الإسراء: 70).
عن عائشة ، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال : ” كسر عظم الميت ككسره حيا “. (سنن أبي داود، الرقم: 3207).
حرمة الآدمي فوق حرمة المال؛ لأن حرمة المال لغيره، وحرمةالآدمي لعينه. (بدائع الصنائع: 7/ 258).
وإن كان حرمة الآدمي أعلى من صيانة المال لكنه أزال احترامه بتعديه كما في الفتح، ومفاده أنه لو سقط في جوفه بلا تعد لا يشق اتفاقا. (رد المحتار: 2/ 238).
والله أعلم.
حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفر له أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير أعظم جره الهند.
4- 5- 1442ھ 20- 12- 2020م الأحد.
المصدر: آن لائن إسلام.
Join our list
Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.