(سلسلہ نمبر: 548)
کاروبار بڑھانے کے لئے لون لینا جائز نہیں
سوال: کیا فرماتے مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں:
ہم کپڑے کی تجارت کرتے ہیں اور قرضدار بھی ہیں اور اپنا کاروبار بڑھانا چاہتے ہیں پیسے کا انتظام نہیں ہورہا ہے، مزید جی ایس ٹی بھی ہم سے حکومت وصول کرتی ہے اب ہمارے سامنے ایک راستہ ہے جس سے یہ سارے کام آسان ہو سکتے ہیں یعنی بینک سے ہمیں لون مل سکتا ہے۔
اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا ہم اپنی تجارت کو ترقی دینے اور قرض اداکرنے اور حکومت کی طرف سے لگائے گئے ٹیکس وغیرہ سے بچنے کے لئے ہم بینک سے لون لے سکتے ہیں یا نہیں؟ جو بھی ہو رہنمائی فرماکر ممنون ہوں۔
المستفتی: محمد احمد ندوی بلرامپوری۔
الجواب باسم الملھم للصدق والصواب: بینک سے ملنے والا لون سراسر سودی معاملہ ہے، اور سود کے بارے میں قرآن وحدیث میں سخت ترین وعیدیں وارد ہوئی ہیں، اِس لئے کاروبار بڑھانے کے مقصد سے بینک سے لون لینا قطعاً جائز نہیں۔
اِس بارے میں ہمت اور حوصلہ کی ضرورت ہے، اگر آدمی حرام سے بچنے کے لئے ہمت بلند رکھے، تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے مدد ہوتی ہے، اور بے وہم گمان روزی کے دروازے کھلتے ہیں۔
الدلائل
قال الله تعالى: ﴿وَمَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا، وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ إِنَّ اللَّهَ بَالِغُ أَمْرِهِ قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًا﴾ [الطلاق:2-3].
وقال تعالى: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَذَرُوا مَا بَقِيَ مِنَ الرِّبَا إِنْ كُنتُمْ مُؤْمِنِينَ، فَإِنْ لَمْ تَفْعَلُوا فَأْذَنُوا بِحَرْبٍ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ وَإِنْ تُبْتُمْ فَلَكُمْ رُءُوسُ أَمْوَالِكُمْ لا تَظْلِمُونَ وَلا تُظْلَمُونَ﴾ [البقرة: 278-279].
عن جابر ، قال : لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا، ومؤكله، وكاتبه، وشاهديه. وقال : ” هم سواء “. (صحيح مسلم، رقم الحديث: 1598).
والله أعلم.
حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفر له أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير أعظم جره الهند.
20- 4- 1442ھ 6- 11- 2020م الأحد.
المصدر: آن لائن إسلام.
Join our list
Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.