alhizbul azam img

کتاب مختصر الحزب الأعظم ازعلی قاری رحمه اللہ

  • Post author:
  • Post category:eBooks
  • Post comments:0 Comments
  • Post last modified:March 3, 2019
  • Reading time:2 mins read

alhizbul azam img 2

کتاب کا تعارف

اللہ جل شانہ کا ارشاد ہے: ادعونی أستجب لکم(تم مجھ کو پکارو میں تمہاری دعا قبول کروں گا)اور حدیث پاک میں ہدایت ہے کہ اپنی ہر چھوٹی بڑی ضرورت کے لئے اللہ تعالی سے دعا مانگو، اسی بنا پر اکابر امت اور علماء کرام نے قرآن و حدیث میں وارد دعائوں کو مجموعوں کی شکل میں مرتب فرمادیا، جو تمام دینی ودنیوی حاجتوں پر مشتمل ہیں، اور یہ ماثور

 دعائیں اقرب الی الاجابہ ہیں،یعنی ان کی قبولیت کی زیادہ امید ہے۔

انھیں مجموعۂ دعوات میں ایک اہم کتاب حضرت ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ کی ’’الحزب الاعظم‘‘ بھی ہے، جو ہفتہ کے سات دنوں کے لحاظ سے سات منزلوں پر منقسم ہے ، پہلی منزل سنیچر سے شروع ہوتی ہے، جس میں زیادہ تر قرآنی دعائیں ہیں ، اور آخری منزل درود شریف کے سلسلہ میں وارد الفاظ و کلمات پر مشتمل ہے، ہمارے اکابر اپنے متوسلین

کو دیگر اوراد و وظائف کے ساتھ یہ ہدایت بھی دیتے ہیں کہ وہ روزانہ ’’الحزب الاعظم‘‘ یا ’’مناجات مقبول‘‘ کی ایک منزل پڑھنے کا معمول بنا لیں ۔ ’’الحزب الاعظم‘‘ کی بعض منزلیں خاصی طویل ہیں جس کی بنا پر بعض طبائع کے لئے ان کی پابندی مشکل محسوس ہوتی تھی۔

حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب نور اللہ مرقدہ نے کسی موقع پر اپنی اس خواہش کا اظہار فرمایاتھا کہ ’’الحزب الاعظم‘‘ کو اگر مختصر کر دیا جائے تو لوگوں کے لئے سہولت پیدا ہو جائے گی ، اس خواہش کی تکمیل جناب صوفی اقبال احمد صاحب مقیم مدینہ منورہ نے فرمائی، جو حضر ت شیخ کے خاص معتمد اصحاب میں سے تھے ، یہ اختصار ’’ مختصر الحزب الاعظم‘‘ کے نام سے شائع ہوا اور لوگوں میں مقبول ہوا ۔

جناب الحاج رشید احمد صاحب( ساجکو) کو اللہ نے توفیق عطا فرمائی کہ انھوں نے عزیزم مولوی امداد اللہ مئوی -سلمہ اللہ- کے ذریعہ ان دعاؤں کی تخریج اور ترجمہ کی تصحیح کے ساتھ عمدہ کتابت و تزئین کے ساتھ شائع کرنے کا بیڑہ اٹھایا ، اللہ تعالی اس خدمت کو قبول فرمائے ، او زیادہ سے زیادہ لوگوں کو استفادہ اور عمل کی توفیق بخشے ۔

(مفتی) ابوالقاسم نعمانی

بازار سدا نند، مدن پورہ، وارانسی

۱۹/رمضان المبارک 1439ھ

:ڈاون لوڈ کی تفصیل

مختصر الحزب الأعظم Download

حسب ہدایت: حضرت اقدس مولانا مفتی ابو القاسم صاحب نعمانی مہتمم دارالعلوم دیوبند

باہتمام: امداداللہ امیرالدین مئوی قاسمی-عفي عنه

ناشر: حاجی رشید احمد (ساجکو) مدن پورہ، بنارس

     PDF :فائل فارمیٹ

سائز: MB 10

alhizbul azam img 2

Click On Image To Download Free

 

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply