hamare masayel

مندر کا چکر لگانے کا حکم

(سلسلہ نمبر: 446)

مندر کا چکر لگانے کا حکم

سوال: ایک مسلمان کو کتے نے کاٹ لیا تھا تو اس کو ایک آدمی ایک مندر لے کر گیا تھا، مطلب جس کے گھر لے گیا تھا اس کے گھر میں چھوٹا سا مندر تھا، تو پجاری نے اس آدمی سے کہا جس کو کتے نے کاٹا تھا کہ اس مندر کے سات چکر لگا لو پھر اندر جاکر اپنے خدا سے دعا مانگ لو، تو جب وہ آدمی اندر گیا تو وہاں ایک مورت رکھی ہوئی تھی تو انھوں نے اس مورت کے سامنے اللہ سے دعا مانگی چکر لگانے اور مورت کے سامنے دعا کی صورت میں اس کو ناگواری تھی، اس کے بعد جب وہ گھر آئے تو توبہ استغفار بھی بہت کیا، شہادتین بھی پڑھا؛ لیکن اب وہ بہت پریشان ہیں کہ یہ کیسا عمل سرزد ہو گیا ہے۔ اور ان کی شادی کے بھی تین سال ہوگئے ہیں،

لھذا قرآن و حدیث کی صورت میں بتائی‍ں کہ موجودہ آدمی کے ایمان پر کچھ فرق پڑا یا نہیں؟ نیز یہ بھی بتائیں تجدید نکاح کا حکم ہوگا یا نہیں؟بینوا توجروا۔

المستفتی: محمد نفیس حلیمی مقیم سعودی عرب۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب:

 مندر اور مورت کا چکر لگانا کفریہ اور شرکیہ عمل ہے، لیکن چونکہ مذکورہ شخص نے جہالت کی وجہ سے ایسا کیا ہے اس لئے اس پر کفر کا حکم تو نہیں لگایا جائے گا لیکن پھر بھی خوب توبہ واستغفار کرنا چاہئے۔

الدلائل

قال الله تعالى: ﴿مَن كَفَرَ بِاللَّهِ مِن بَعْدِ إِيمَانِهِ إِلَّا مَنْ أُكْرِهَ وَقَلْبُهُ مُطْمَئِنٌّ بِالْإِيمَانِ وَلَٰكِن مَّن شَرَحَ بِالْكُفْرِ صَدْرًا فَعَلَيْهِمْ غَضَبٌ مِّنَ اللَّهِ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ. ﴾ (النحل: 106).

وفي الفتاویٰ الصغریٰ: الکفر شيئٌ عظیم فلا أجعل المؤمن کافراً حتی وجدت روایة أنہ لا یکفر ثم قال: والذي تحرر أنه لا یفتی بکفر مسلم أمکن حمل کلامه علی محمل حسن أو کان في کفرہ اختلاف ولو روایة ضعیفة. (رسم المفتی، ص: 83).

وفي الخلاصة وغیرها: إذا کان في المسئلة وجوہ توجب التکفیر، ووجه واحد یمنع التکفیر، فعلی المفتي أن یمیل إلی الوجه الذي یمنع التکفیر تحسینا للظن بالمسلم. (البحرالرائق: 5/ 125).

وکما لو سجد لصنم أو وضع مصحفا في قاذورۃ، فإنه یکفر إن کان مصدقا. (رد المحتار: 4/ 222).

 والله أعلم

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفر له أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير اعظم جره الهند.

25- 12- 1441ھ 16- 8- 2020م الأحد.

المصدر: آن لائن إسلام.

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply