You are currently viewing Surah Al Ala With Urdu Translation, Al Aala In Urud

Surah Al Ala With Urdu Translation, Al Aala In Urud

سورة الأعلى

بسم الله الرحمن الرحيم

سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى (1)

﴿اے نبی ؐ ﴾ اپنے ربِّ برتر کے نام کی تسبیح کرو

 الَّذِي خَلَقَ فَسَوَّى (2)

جس نے پیدا کیا اور تناسُب قائم کیا،

 وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَى (3)

جس نے تقدیر بنائی پھر راہ دکھائی،

 وَالَّذِي أَخْرَجَ الْمَرْعَى (4)

جس نے نباتات اُگائیں 

 فَجَعَلَهُ غُثَاءً أَحْوَى (5)

پھر اُن کو سیاہ کُوڑا کرکٹ بنا دیا۔

 سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسَى (6)

ہم تمہیں پڑھوا دیں گے، پھر تم نہیں بھولو گے

 إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا يَخْفَى (7)

سوائے اُس کے جو اللہ چاہے ، وہ ظاہر کو بھی جانتا ہے اور جوکچھ پوشیدہ ہے اُس کو بھی۔

وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَى (8)

اور ہم تمہیں آسان طریقے کی سہولت دیتے ہیں،

فَذَكِّرْ إِنْ نَفَعَتِ الذِّكْرَى (9)

لہٰذا تم نصیحت کرو اگر نصیحت نافع ہو۔

 سَيَذَّكَّرُ مَنْ يَخْشَى (10)

جو شخص ڈرتا ہے وہ نصیحت قبول کر لے گا،

وَيَتَجَنَّبُهَا الْأَشْقَى (11) الَّذِي يَصْلَى النَّارَ الْكُبْرَى (12)

اور اس سے گریز کرے گا وہ انتہائی بد بخت جو بڑی آگ میں جائے گا،

 ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَى (13)

پھر نہ اس میں مرے گا اور نہ جیے گا۔

 قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّى (14)

فلاح پا گیا وہ جس نے پاکیزگی اختیار کی

 وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّى (15)

 اور اپنے ربّ کا نام یاد کیا پھر نماز پڑھی۔

 بَلْ تُؤْثِرُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا (16)

مگر تم لوگ دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو،

 وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَى (17)

حالانکہ آخرت بہتر ہے اور باقی رہنے والی ہے۔

 إِنَّ هَذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولَى (18)

یہی بات پہلے آئے ہوئے صحیفوں میں بھی کہی گئی تھی،

 صُحُفِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَى (19)

ابراہیم ؑ اور موسیٰ ؑ کے صحیفوں میں۔

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply