Surah Alam Nashrah With Urdu Translation PDF 236 KB
Download Surah Alam Nashrah PDF 49 KB
سورۃ الم نشرح کا خلاصہ:
اس سورت میں بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یقین دلایا گیا ہے کہ جیسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ پر پہلے مہربانیاں ہوتی رہی ہیں، اسی طرح آئندہ بھی ہوتی رہیں گی۔ اللہ تعالیٰ کے رحمت کے امیدوار رہو، اور عارضی مصیبتوں سے مت گھبراؤ، یقینا ہر سختی کے بعد آسانی لازمی ہے، آپ کا نام دنیا میں بلند ہوگا اور ہر جگہ اذانوں میں پکارا جائے گا، اب آپ جب اپنے کاموں سے فارغ ہوں تو اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لیے کھڑے ہوجاؤ، اس کی بندگی میں محنت کرو، اور اللہ تعالیٰ ہی سے دل لگاؤ۔ یہ سورت جس طرح رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دنیا کی مصیبتوں کا ہمت کے ساتھ مقابلہ کرنا سکھاتی ہے، اسی طرح ہر مسلمان کے لئے تسلی کا بےمثال سبق دیتی ہے اور اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ آدمی اپنے متعلقہ معمولی کاموں سے فارغ ہوکر کیا کام کرے؟
اس میں بتایا گیا ہے کہ انسان کو جو نعمت یا سمجھ ملی ہے، وہ سب اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہے، ہر موقع پر وہی سیدھا راستہ سمجھاتا ہے، وہی مصیبتوں اور مشکلوں سے چھڑاتا ہے، عزت ملتی ہے تو اسی کی طرف سے، شہرت اور مرتبہ حاصل ہوتا ہے تو اسی کی طرف حاصل ہوتا ہے۔
Surah Alam Nashrah With Urdu Translation PDF 236 KB
Download Surah Alam Nashrah PDF 49 KB
Join our list
Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.