hamare masayel

بڑے جانور کی قربانی میں آٹھ نام

(سلسلہ نمبر: 680)

بڑے جانور کی قربانی میں آٹھ نام

سوال: اگر کسی گائے یا بھینس میں 8 حصہ ہوجائے یعنی آٹھ لوگوں کا نام لے لے تو پہلے جن سات لوگوں کا نام لیا ہے ان کی طرف سے قربانی ہوجائے گی؟ یا کسی کی طرف سے بھی قربانی نہیں ہوگی؟

المستفتی: عبد اللہ مبارک پور۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب: اگر اس جانور میں اصلًا سات ہی لوگ شریک تھے ذبح کرنے والے نے غلطی سے آٹھ نام پڑھ دیا تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا جو سات لوگ شریک تھے ان کی قربانی ہوگئی، اور اگر شروع سے آٹھ لوگ شریک تھے تو کسی کی قربانی نہیں ہوئی، اب سب کو دوبارہ قربانی کرنی ضروری ہے۔

الدلائل

رجل دعا قصاباً ليضحي له، فضحى القصاب عن نفسه، فهو عن الآمر. (الفتاوى الهندية: 5/ 303، زكريا قديم).

ولا يجوز بعير واحد ولا بقرة واحدة عن أكثر من سبعة، ويجوز ذلك عن سبعة أو أقل من ذلك، وهذا قول عامة العلماء. (بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع:  5/ 70).

والله أعلم.

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفر له أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير أعظم جره الهند.

6- 12- 1442ھ 17- 7- 2021م السبت.

المصدر: آن لائن إسلام.

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply