آیت سجدہ کے بغیر نماز میں سجدہ کرنا
سوال: یہ ہیکہ اگر امام بغیر آیت سجدہ پڑھے نماز میں بھول سے سجدہ تلاوت کرلے تو نماز کاحکم کیا ہے؟ مدلل جواب عنایت فرمائیں!
المستفتی: سہیل احمد۔
الجواب باسم الملھم للصدق والصواب:
صورت مسئولہ میں بلا سبب سجدہ کرنے کی وجہ سے سجدہ سہو واجب ہے اگر سجدہ سہو کیا ہے تو نماز درست ہوگئی ورنہ اعادہ ضروری ہے۔ (امداد الاحکام ، کتاب الصلاة، فصل في سجود التلادة 2: 303، سوال: 5، مطبوعہ: مکتبہ زکریا دیوبند).
الدلائل
عن عطاء قال: إن شککت في السجود فلا تعد واسجد سجدتي السہو، و إن استیقنت أن قد سجدت في رکعة ثلاث سجدات فلا تعد واسجد سجدتي السہو. (المصنف لعبد الرزاق 2/ 319 رقم: 3524)
أو کرر رکناً أو قدم الرکن أو أخرہ. (عالمگیری1/127، الفتاوی التاتارخانیۃ 2/3888 رقم: 2752 زکریا)
وکذا تقدیم الرکوع علی السجود حتی لو سجد ثم رکع فإن سجد ثانیاً صحت لما قلنا. (شامي 1/ 450کراچي ، شامي 2/138زکریا )
ویجب سجدتان بتشھد وتسلیم لترک واجب بتقدیم أو تأ خیر اوزیادۃ او نقص (مراقي الفلاح مع الطحطاوی مختصراً ص: 250 باب سجود التلاوۃ)
والله أعلم
تاريخ الرقم: 8- 7- 1441ھ 4- 3- 2020م الأربعاء.
المصدر: آن لائن إسلام.
Join our list
Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.